آمنہ الیاس کی ویڈیو وائرل

[ad_1]

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

آمنہ الیاس اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آئسولیشن میں ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنے مداحوں کے لئے سوشل میڈیا پر اسی طرح متحرک ہیں جیسے وہ بیمار ہونے سے پہلے تھیں۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں چھت پر چائے کا کپ تھامے کورونا تجربے کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں اداکارہ نے دکھی لہجے میں کہا کہ وہ قرنطینہ کے دوران نہ کسی چیز کو چکھ سکتی ہیں نا ہی سونگھ سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران اپنے دوستوں، اپنی روزمرہ زندگی اور خاص طور پر اپنے اہل خانہ کو مس کر رہی ہیں۔

اتنی ہی دیر میں اداکارہ کی والدہ کی آواز آتی ہے اور وہ نیچے سے ہی ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے سنی جاسکتی ہیں۔

بعد ازاں آمنہ الیاس جب اپنی والدہ کو اپنے پاس آنے یا ان کے پاس جانے کا کہتی ہیں تو کووڈ مثبت ہونے کی وجہ سے ان کی والدہ بھی ان کو جھڑکتے ہوئے اندر جانے کا کہہ دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ قرنطینہ کے دوران باہر نکلنے، لوگوں سے ملنے اور اہل خانہ کو گلے لگانے کا لالچ پاگل پن ہوسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

Updated: مارچ 31, 2021 — 2:33 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme