جنرل ندیم رضا کو ترکی کا اعلی ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ تفویض – بول نیوز

[ad_1]

جنرل ندیم رضا کو ترکی کے اعلی ترین فوجی اعزاز ’لیجن آف میرٹ‘ سے نوازا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ترکی کا سرکاری دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ہولوسی آکار، ترکش آرمڈ فورسز کے کمانڈر اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ افغانستان کے تناظر میں موجودہ علاقائی ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترک افواج کی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی مسلح افواج کے دستے نے جنرل ندیم رضا کو سلامی دی اور جنرل ندیم رضا نے اس موقع پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

[ad_2]

Supply hyperlink

Updated: اپریل 1, 2021 — 12:26 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme