صبا قمر نے ‘قبول ہے’ کہہ دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر زمان نے عظیم خان کو شادی کے لیے ہاں کہ دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جو ہونا ہے وہ ہو کے رہے گا۔

جس پر عظیم خان نے انہیں پیشکش کی کہ اس سال شادی کر لیتے ہیں جو صبا قمر زمان نے قبول کر لی۔

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے لیے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں اور جس دن کوئی نظروں کو بھا گیا وہ فورََا شادی کر لیں گی۔

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ’’چیخ‘‘ اور ’’باغی‘‘ جیسے ڈراموں میں مضبوط خاتون کا کردار اداکرنے والی اداکارہ صبا قمر اصل زندگی میں محبت میں ناکامی کا درد جھیل چکی ہیں۔

اپنی ناکام محبت کے بارے میں صبا قمر نے بتایا کہ وہ جس سے محبت کرتی تھیں وہ کسی اور کو چاہتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی محبت کے بارے میں بتایا کہ جس سے وہ محبت کرتی تھیں اس کا ایک بیٹا بھی ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ جب انہیں محبت میں ناکامی ہوئی تو انہوں نے اپنی ایک خیرخواہ سے اس بارے میں بات کی کہ میں نے اس کے ساتھ ایک عرصہ گزارا ہے اور اب جب وہ میرے ساتھ نہیں ہے مجھے چھوڑ چکا ہے تو مجھے بہت برا لگ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme