پنجاب میں نیاپاکستان ہائوسنگ اسکیم ناکام

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو بڑا دھچکا۔سال پہلے و
زیراعظم سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوا دیا گیا مگر ابھی تک تعمیرا تی کام شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنا نے کا منصوبہ لٹک گیا ، صورتحال یہ ہے کہ ابھی تک منصوبے کے پی سی ون کی منظوری نہیں دی گئی۔اب کرونا بحران کے باعث اس منصوبے کی تعمیر شروع ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ڈونرز کے ایک تعمیراتی گروپ نے رینالہ خورد میں پولیس کیلئے 20 گھر بنانے شروع کئے ، اب وہ بھی سٹرکچر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، محکمہ پنجاب ہاؤسنگ ان کے ساتھ معاملات طے نہیں کر سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme