کابینہ نے بھارت سے کپاس درآمد کرنے کی تجویز مسترد کر دی

[ad_1]

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں بھارت سے کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، اقتصادی اور کورونا کی صورتحال زیرِ غور ہے۔

کورونا وباء اور ویکسی نیشن کے عمل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ماسک کے حوالے سے ملک گیر مہم چلائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کامیاب رہی، ملک مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

[ad_2]

Supply hyperlink

Updated: اپریل 1, 2021 — 9:45 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme