کیمریج کے طلبہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج – بول نیوز

[ad_1]

کیمریج کے طلبہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج جاری ہے، کیمرج طلبہ نے احتجاج میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں کیمرج کے امتحانات منسوخ کئے جائیں۔

طلبہ نے احتجاج کے دوران کیمرج انٹرنیشنل کے طلبہ کو انصاف دو  اور شفقت انکل رحم کریں کے نعرے بھی لگائے۔

احتجاج میں طلبا کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر طلبہ کی صحت کو مد نظر رکھا جائے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک نے کیمرج کے امتحانات منسوخ کر دیئے ہیں اس لیے پاکستان میں بھی منسوخ کیے جائیں۔

یاد رہے کہ کیمرج انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو کریسٹین نے امتحانات 10 مئی سے شروع کرانے کے لئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو 26 مارچ کو خط بھی لکھا تھا جس پر وفاقی حکومت نے کیمرج اور آئی جی سی ایس ای کے امتحانات ملک بھر میں 10 مئی سے منعقد کرانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 1, 2021 — 1:55 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme