گاڑی مالکان کیلئے بری خبر سامنے آگئی

[ad_1]

وفاقی حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز کو ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں ایک ہزار سی سی گاڑی پر ٹیکس میں اضافے کی بھی سفارشات کی گئی ہیں، محکمہ ایکسائز کے افسروں نے ایک ہزار سی سی والی گاڑی کو لائف ٹائم ٹوکن پر ہی رکھنے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز کے حکام کا کہنا ہے کہ لائف ٹائم ٹوکن سے حکومت بہتر ریونیو حاصل کررہی ہے جبکہ ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لانے سے ریونیو کم ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں نئی گاڑیاں دو سے تین لاکھ روپے تک مہنگی ہوئی جس کے باعث پرانی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

[ad_2]

Supply hyperlink

Updated: اپریل 1, 2021 — 2:16 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme