گلوکار شوکت علی کی تدفین سمسانی قبرستان میں کی گئی

[ad_1]

پاکستان کے معروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کےمعروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ نماز جنازہ علامہ ساجد حسین نے پڑھائی اور ان کی تدفین سمسانی قبرستان میں کی گئی۔

شوکت علی کی رسم قل اتوار کو ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

معروف  لوک گلوکار شوکت علی کی نماز جنازہ میں مرحوم کے اہل خانہ اور فنکاروں نے شرکت کی۔

یاد رہے پاکستان کےمعروف  لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد آج انتقال کرگئے۔

شوکت علی پنجاب کے ضلع گجرات کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنے فنی سفر کا  آغاز فلمی گانوں سے کیا شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 2, 2021 — 7:52 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme