پاکستان میں کورونا سے آج مزید 180 افراد جان کی بازی ہار گئے – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 180 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 17397 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 807227 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 4 ،پنجاب میں کورونا سے 107 ،اسلام آباد میں کورونا سے 5، سندھ میں کورونا سے 19 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17397 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4624 ، بلوچستان میں 232 ، خیبرپختونخوا میں 3201 ، آزاد کشمیر میں 468 ،اسلام آباد میں 670 ، گلگت بلتستان میں 105، پنجاب میں 8097 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 107 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 8097 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme