مصر: ٹرین کی 8 بوگیاں الٹ گئیں،97 افراد زخمی

[ad_1]

قائرہ: مصر کے شمالی صوبے قلیوبیہ میں مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی  ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 97 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں متعدد افراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

مصر: ٹرین کا خوفناک حادثہ، 32 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

خلیج کے مؤقر نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حادثے کے بعد 50 سے زائد ایمبولینسز کو پہلے جائے حادثہ کی جانب اور اس کے بعد اسپتالوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حادثے میں متعدد افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں لیکن تاحال ان کی تعداد اور شناخت کی بابت نہیں بتایا گیا ہے۔

مصر میں فرعونوں کی پریڈ

صوبائی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی کم سے کم 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔

حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کے متعدد ڈبے پٹری کے اطراف میں الٹ گئے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کے پاس موجود ہے۔ فوری طور پر واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مصر میں 5 ہزار سال پرانی فیکٹری کی باقیات دریافت

مصر میں حالیہ کچھ سالوں میں متعدد ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ مارچ میں مصر میں بھی دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 18, 2021 — 5:33 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme