9 اپریل کے بعد کوئی غیر برطانوی شہری برطانیہ داخل نہیں ہوسکے گا ، ارشد ملک – بول نیوز

[ad_1]

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ9  اپریل کے بعد کوئی غیر برطانوی شہری برطانیہ داخل نہیں ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کہ جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن برطانیہ میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہونے ہیں ان تارکین وطن کی واپسی مشکل مرحلہ بن گئی۔

ارشد ملک نے کہا کہ غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے کرائے 4 لاکھ روپے تک وصول کئے جانے لگے۔

سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر پی آئی اے نے 9 اپریل سے پہلے اپنی پروازوں کی تعداد بڑھا دی ،اضافی پروازوں کے ساتھ اب 4 تا 9 اپریل پی آئی اے کی پانچ پروازیں برطانیہ کیلئے روانہ ہوں گی۔

 ارشد ملک نے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کے حصول کو مسافرون کی سہولت مہیا کرنے کیلئے آسان بنایا جائے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے مزید کہا کہ اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا اور کرایوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 2, 2021 — 6:07 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme