وزیر اعظم سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات ‏ – بول نیوز

[ad_1]

وزیر اعظم عمران خان سے سیلانی ٹرسٹ کے وفد کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سیلانی ٹرسٹ نے وزیر اعظم کے احساس “کوئی بھوکا نہ سوئے” اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا اور ملک کے مختلف شہروں میں اس پروگرام کے دائرۂ کار کو وسعت دینے کی پیشکش کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے احساس لنگر خانوں اور “کوئی بھوکا نہ سوئے” پروگرام میں سیلانی ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا اور اس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب نے بھی شرکت کی جبکہ سیلانی ٹرسٹ کے وفد میں بشیر فاروق، افضل چمڈیا، منظر عالم، فرخ امین، عرفان واحد، سلمان اقبال، امتیاز حسین اور یوسف لاکھانی شامل تھے۔



[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 11, 2021 — 6:28 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme