لگژری عمارات کی دلکش تصاویر پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع ہو گئی

[ad_1]

لندن:برطانیہ میں لگژری عمارات کی شاندار و دلکش تصاویر پر مشتمل کافی ٹیبل بک شائع ہو گئی ہے۔

برج خلیفہ، دنیا کی 7 خوبصورت عمارتوں میں سرفہرست

ہم نیوز کے مطابق شائع ہونے والی کتاب میں شہرہ آفاق آرکیٹیکٹ الیگزنڈر وانگ کے 30 ماسٹر پیس شامل ہیں۔

کتاب کے مصنف بھی الیگزنڈرخود ہیں۔ انھوں نے ہر ڈیزائن میں پس پردہ سوچ کی بھی وضاحت کی ہے۔ کتاب میں درجنوں لگثری سینما، پرائیوٹ گھروں اور ہوٹلوں کی تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔

عمارت جس کو مکین نے یادگار بنا دیا

ہم نیوز کے مطابق کتاب میں دیدہ زیب انٹیریر ڈیزائن بھی موجود ہیں۔ سینما اور لگثری دفاتر کے مستقبل میں سامنے آنے والے جدید ڈیزائنوں کو بھی شامل اشاعت کیا گیا ہے۔

کتاب میں لگثری واش رومز کی تصاویر بھی ہیں جو نہایت دیدہ زیب اور آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہیں۔

کتاب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایمازون کا فیوچر سینما کیسا ہوگا؟ کتاب میں خوب صورت ہوم تھیٹروں کے ڈیزائن بھی شامل کیے گئے ہیں۔

5 بڑے شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی

ہم نیوز کے مطابق انتہائی دلکش انداز میں شائع ہونے والی کتاب میں کچن اور دیدہ زیب و آرام دہ لیونگ رومز کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں جو نہایت نفیس ذوق کی آئینہ دار بھی ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme