وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

[ad_1]

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا اور میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری سمیت قوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری  دی جائیگی۔

 کابینہ ایجنڈے میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری سمیت نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

اسکے علاوہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme