اداکارہ عفت عمر، خلیل الرحمان پر برس پڑی

[ad_1]

پاکستان کی نامور اداکارہ و میزبان عفت عمر بھی ریپ جیسے حساس موضوع پرآواز بلند کر لی۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمان قمر کے بیانات پر شدید ناپسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔

گزشتہ روز قبل خلیل الرحمان نے ایک انٹرویو میں مردوں سے برابری کی بات کرنے والی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور خواتین کے لیے یہ بھی کہا تھا کہ خواتین مردوں کا گینگ ریپ بھی کریں۔

عفت عمر نے خلیل الرحمان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک بہت اچھے مصنف ہیں اور لکھتے بھہی بہت اچھا ہیں، میں ان کی عزت بھی کرتی ہوں لیکن خواتین کے لیے انہوں نے غیر مناسب بات کی ہے۔

دورانِ انٹرویو عفت عمر سے خلیل الرحمان قمر کی جانب سے کی جانے والی باتوں کی رائے معلوم کی جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر نےسب کے سامنے سینئر اداکاروں کی بے عزتی کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کی بات سننا ایک سزا تھی، انہیں انڈسٹری میں اپنی پوری زندگی گزارنے والے ان اداکاروں سے متعلق ایسے الفاظ بولنے کی ہمت کیسے ہوئی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ ایسے ہی کسی کے بھی متعلق کچھ نہیں بول سکتے۔

عفت عمر نے پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں بننے والی خلیل الرحمان کی فلم ’کاف کنگنا‘ کو بھی کڑی کسوٹی پر پرکھا۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان نے یہ فلم بنا کر آئی ایس پی آرکی رقم ضائع کی۔

یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے بیانات پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا اور فلم ’کاف کنگنا‘ میں عوام کا پیسہ ضائع کرنے پراداکارہ نے آئی ایس پی آر سے ہدایت کارومصنف پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

اس کے علاوہ عفت عمر نے سینئر اداکارمحمود اسلم اور صبا حمید کی کھلی مخالفت بھی کی اور کہا کہ میں زندگی میں کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہوں گا۔

دوسری جانب عفت عمرکا گھریلو ذمے داریوں سے زیادہ شوبزسمیت دیگر سرگرمیوں کو ترجیح دینا ہے۔

 عفت عمر کے شوہر کے خاندان کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ عفت عمر نے ضد کرکے اپنے شوہر سے ایک بوتیک میں کثیر سرمایہ کاری کروائی تھی مگر یہ پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اداکارہ اپنے بچوں کی تربیت ٹھیک نہ ہونے پر بھی پریشان ہے کیونکہ وہ خود زیادہ تر ملک سے باہر رہتی ہیں۔

تاہم عفت عمر اس بارے میں کسی سے کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme