افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں، امریکہ – ہم نیوز

[ad_1]

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ مفادات ہیں جبکہ افغانستان میں امن کے لیے امریکہ اور پاکستان مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے علاقائی تعاون اور اتفاق رائے اہم ہے جبکہ حال ہی میں پاکستان کئی معاملات میں مدد گار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تاجکستان نے افغانستان سے آنیوالے ایک ہزار شہریوں کو پناہ دے دی

نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کو افغانستان میں اثرورسوخ مثبت انداز میں استعمال کرنا ہو گا اور ہم ایران میں طالبان کی ملاقاتوں کے احوال سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک مستقبل میں حصہ دار ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme