عائزہ خان کی سادگی نے مداحوں کو دیوانا کر دیا

[ad_1]

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور خوبرو اداکارہ و سُپر ماڈل عائزہ خان کی نئی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر مقبول ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے فوٹ و اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔

عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر انسٹا گرام پر خوب مقبول ہو رہی ہیں جنہیں اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے۔

اداکارہ کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سادہ سا لباس زیب تن کی ہوئیں ہیں ، اور انتہائی سادہ لُک ہونے کے باوجود بے حد خوبصورت نظر آرہیں ہیں۔

دوسری جانب  انسٹا گرام پر9 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کی ان تصاویر پر  تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس سے قبل اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کیا جانے والا یہ پیغام  اُن کے تمام چاہنے والوں کے لیے تھا۔

عائزہ خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ اپنے شوٹ اور دیگر کاموں کی وجہ سے بےحد مصروف رہتی ہیں اس لیے مداحوں کے پیغامات کا جواب نہیں دے پاتی ہیں لہٰذا آج اُنہوں نے سوچا کہ وہ ایک چھوٹا سا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرکے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کریں۔‘

واضح رہے کہ اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان اب ماڈلنگ میں بھی نام کما رہی ہیں اور اپنے نئے نئے فوٹو شوٹ اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme