بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد – بول نیوز

[ad_1]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بھارت سے آنے والے تمام مسافروں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے نئے انڈین قسم کے پھیلاؤ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بھارت کو 2 ہفتوں کیلئے کیٹگری سی ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ اسی نئی قسم کو قرار دیا جا رہا ہے، بھارت میں وائرس کے پیش نظر کیٹگری سی کے ممالک پر نظرثانی کیلئے اجلاس 21 اپریل کو ہوگا۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 19, 2021 — 4:40 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme