پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے، شیخ رشید

[ad_1]

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نادرا آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں سکسیشن سرٹیفکیٹ کا افتتاح کیا، کل شام 7 بجے لال حویلی سے پی ٹی آئی کی فتح کا اعلان کروں گا، پی ٹی آئی چاہے ایک ووٹ سے حکومت بنائے لیکن بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی اور رینجرز اور فوج بھی الیکشن میں موجود ہو گی، پی پی پی، ن لیگ سے سیٹ زیادہ لے سکتی ہے، مریم نواز صاحبہ کو مفت مشورہ دیتا ہوں، چارٹرڈ طیارہ بھیجتا ہوں نواز شریف واپس آجائیں، جب الیکشن میں شکست ہو گی تو واویلا ہوگا۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے جو مسائل ہیں وہ افغان قوم کے مسائل ہیں، پاکستانی فوج اور رینجرز سرحدوں پر ملک کی حفاظت کے لیےموجود ہیں، میں نواز شریف پارٹی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا، میرا بس چلے تو کرپٹ لوگوں کے لیے چین کا قانون لاؤں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول کہے کہ کشمیر آرہا ہوں تو اسے کون روک سکتا ہے، یہ کہتے ہیں اسلام آباد آئیں گے، کوئی مسئلہ کبھی اپنے صوبوں میں بھی حل کریں، مولانا فضل الرحمٰن کی کارکردگی کشمیر کے معاملے پر ناقص رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساری سیاست میڈیا پر قید ہو کر رہ گئی ہے، میڈیا پر لیڈر بننا ہے تو ریٹنگ کے لحاظ سے سب سے بڑا لیڈر میں ہوں، میری پارٹی مقبول ترین پارٹی ہے لیکن سیٹ ایک ہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا، عمران خان نے مجھے افغان بچی کے اغوا کی تحقیقات کا کہا، افغان سفیر کی بیٹی کا کیس اغوا کا کیس نہیں ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف آپ کہاں سے کشمیری ہیں؟ آپ کیا پیغام دے رہے ہیں کشمیر کو؟ مودی سے پگڑیاں بدلتے رہے ہیں، اس ملک کا وزیرداخلہ کشمیری ہے، یہ کہتے ہیں کہ عمران خان کشمیر فروش ہے، نواز شریف اب کیوں واویلا کر رہے ہیں، نوازشریف واپس آئیں تو فول پروف سیکیورٹی دوں گا، میں 100 فیصد کشمیری ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کہا کہ ان لوگوں نے پہلے ہی ہار کو تسلیم نہ کرنے کی قسم کھائی ہوئی ہے، مریم نواز کی سیاست کو اسکی زبان تباہ کردے گی، پی ٹی آئی حکومت ووٹ کی اکثریت بنائی گی، پھر آپ کا انکا رونا اور سیاپا سنیے گا، ابھی سے کہہ رہے ہیں ڈبے کی حفاظت کرنا۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme