کشمیرو فلسطین کا مسئلہ حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے، علامہ طاہر اشرفی

[ad_1]

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کو حل کئے بغیر دنیا میں امن ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پریس کانفرنس کرتےہوئے علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا نہیں اب انسانیت کا مسئلہ ہے اور ان حالات میں کسی کو بھی امت کو تقسیم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔

انہوں نےکہا ہے کہ اس وقت شرپسند اور شرارتی عناصر پر نظر رکھنے اور امت مسلمہ کو  اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی ایک ملک وہ کردار ادا نہیں کر سکتا جتنا سب ملک مل کر ادا کر سکتے ییں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام میں پاکستانی حکومت نے سب سے بہتر کردار ادا کیا ہے اور دورہ سعودی عرب میں بھی مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme