8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروبار مراکز بند ، این سی او سی کا اہم فیصلہ – بول نیوز

[ad_1]

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز عمل درآمد کی مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کے لیے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔

ترجمان این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنی حاصل ہوگا۔

 این سی او سی کے مطابق تمام سیاحتی مقامات، ہوٹلز،  شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشییوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme