پاکستان میں کورونا سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 103 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15268 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 712610 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے 4 ، سندھ میں کورونا سے 2 ، پنجاب میں کورونا سے 58 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 33 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15268 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4523 ، بلوچستان میں 213 ، خیبرپختونخوا میں 2586 ، آزاد کشمیر میں 395 ،اسلام آباد میں 597 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 6851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 58 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6851 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 9, 2021 — 8:35 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme