پاکستان میں کورونا سے آج مزید 109 افراد جان کی بازی ہار گئے – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 109 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 17156 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 797792 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا سے 1،1 ،پنجاب میں کورونا سے 67 ،اسلام آباد میں کورونا سے 3، سندھ میں کورونا سے 6 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 31 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17156 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4599، بلوچستان میں 232 ، خیبرپختونخوا میں 3134 ، آزاد کشمیر میں 462 ،اسلام آباد میں 660 ، گلگت بلتستان میں 105، پنجاب میں 7964 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 67 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7964 ہوگئی ہے

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme