پاکستان میں کورونا سے آج مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 114 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 19905 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 888948 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 2 ،پنجاب میں کورونا سے 63 ، سندھ میں کورونا سے 19، اسلام آباد میں کورونا سے 2 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 19905 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4854 ، بلوچستان میں 270 ، خیبرپختونخوا میں 3855 ، آزاد کشمیر میں 521 ،اسلام آباد میں 735 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 9563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 63 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 9563 ہوگئی ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme