پاکستان میں کورونا سے آج مزید 134 افراد جان کی بازی ہار گئے

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 134 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 15673 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 731317 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے3 ،پنجاب میں کورونا سے 74 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 49 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 15673 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4530 ، بلوچستان میں 219، خیبرپختونخوا میں 2732 ، آزاد کشمیر میں 410 ،اسلام آباد میں 617 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 7062 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 74 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7062 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 13, 2021 — 8:16 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme