پاکستان میں کورونا سے آج مزید 138 افراد جان کی بازی ہار گئے

37

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 138 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16896 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 786479 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے3  ،پنجاب میں کورونا سے 81 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 37 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16896 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4587، بلوچستان میں 230 ، خیبرپختونخوا میں 3066 ، آزاد کشمیر میں 458،اسلام آباد میں 652 ، گلگت بلتستان میں 104، پنجاب میں 7799 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 81 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7799 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.