پاکستان میں مزید 4295 افراد میں کورونا کی تشخیص – بول نیوز

49

[ad_1]

پاکستان میں آج  مزید 4295 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 697598 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 4295 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 312، اسلام آباد میں 659،  پنجاب میں 2221 ، خیبرپختونخوا میں 829، بلوچستان میں 87 جبکہ آزاد کشمیر میں 184 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 267237 ، بلوچستان میں 19942 ، خیبرپختونخوا میں 93862 ،اسلام آباد میں 62211 ، گلگت بلتستان میں 5064 ، پنجاب میں 235569 اور آزاد کشمیر میں 13712 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 267237 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2221 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 235569 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.