پاکستان میں مزید 4733 افراد میں کورونا کی تشخیص

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 4733 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 684423 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 4733 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 205، اسلام آباد میں 796 ، پنجاب میں 2403 ، خیبرپختونخوا میں 1177 جبکہ آزاد کشمیر میں 145 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 266377 ، بلوچستان میں 19679 ، خیبرپختونخوا میں 91439 ،اسلام آباد میں 60197 ، گلگت بلتستان میں5054 ، پنجاب میں 228356 اور آزاد کشمیر میں 13321 مریض موجود ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 205افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 266377ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں 2403 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 228356 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 9:21 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme