پاکستان میں کورونا سے آج مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 61 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 17217 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 801906 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 2 ،پنجاب میں کورونا سے 26 ،اسلام آباد میں کورونا سے 5، اسلا آباد میں کورونا سے 5، سندھ میں کورونا سے 6 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 22 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17217 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4605 ، بلوچستان میں 232 ، خیبرپختونخوا میں 3156 ، آزاد کشمیر میں 464 ،اسلام آباد میں 665 ، گلگت بلتستان میں 105، پنجاب میں 7990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 26 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7990 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme