پاکستان میں کورونا سے آج مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے

[ad_1]

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14724 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 684423 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج آزاد کشمیر میں کورونا سے 1 ، سندھ میں کورونا سے3 ، پنجاب میں کورونا سے 38 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 14724ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4509 ، بلوچستان میں 211 ، خیبرپختونخوا میں 2440 ، آزاد کشمیر میں 364 ،اسلام آباد میں 574 ، گلگت بلتستان میں 103، پنجاب میں 6523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 38مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 6523 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 3, 2021 — 8:16 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme