پاکستان میں کورونا سے آج مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے

[ad_1]

پاکستان میں کورونا سے آج مزید 81 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 14464 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 669417 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد میں کورونا سے 5 ، سندھ میں کورونا سے 5 ، پنجاب میں کورونا سے 46 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے21  افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  14464 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4502 ، بلوچستان میں 208 ، خیبرپختونخوا میں 2363 ، آزاد کشمیر میں 355 ، اسلام آباد میں 568 ، گلگت بلتستان میں 103 ، پنجاب میں 6365 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 46 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد  6365 ہوگئی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme