عید کی جتنی شاپنگ کرنی تھی بس کرلی ، آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

[ad_1]

جس نے عید کی شاپنگ کرنی تھی کرلی جو رہ گیا سو رہ گیا، سندھ بھر میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر کے تمام کاروباری سرگرمیاں بند کر دی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے عید تک تمام کاروباری مراکز، مارکیٹس اور شاپنگ سینٹرز بند رہینگے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عید کی شاپنگ کےلئے دی گئی مہلت کا کل آخری روز تھا جس کے باعث بازاروں میں خریداروں کا معمول سے زیادہ رش دیکھا گیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن  اب تجارتی مراکزعید کی چھٹیوں کے بعد ہی کھلیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزکراچی کے تاجروں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمیں بلاول بھٹو  سے عید تک کاروبار کرنے کے لئے درخواست کی تھی۔

 چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے امید ہے کہ وہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی طرح غریب عوام کی حق کی بات کرینگے۔

انہوں نے کہاک اس وقت چھوٹے تاجر بدترین حالات سے گزررہے ہیں، تاجر اس انتظار میں ہیں کہ انہیں عید تک کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں کورونا کیسسز کم ہیں عید کے بعد 5 دن کا لاک ڈاؤن لگایا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد نے مزید کہاک ہم حکومت سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں، حکومت تاجروں کی آواز بنیں اور کاروبار کھولنے دیں۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme