عاصم اظہر کی طلبہ سے درخواست

[ad_1]

گلوکار عاصم اظہر نے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کی جانب سے امتحانات ملتوی ہونے پر بچوں کو مبارکباد پیش کردی ہے۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام بھی جاری کیا ہے۔

گلوکار نے اپنے ٹوئٹ میں طلبہ سے درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’اب خدا کا واسطہ ہے دوستوں سے ملنا جلنا شروع نہ کردینا اور نہ ہی پارٹیز کرنا۔‘

انہوں نے طلبہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گھر پر بیٹھنا ہے جب تک کہ ہم کورونا وائرس سے چھٹکارا نہیں حاصل کرلیتے۔

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے حکومت کے امتحانات لینے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

گلوکار نے حکومت کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے امتحانات منسوخ کرنے کے بارے میں غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم  وفاق وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme