موجودہ دورمیں ہمیں سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر خارجہ – بول نیوز

[ad_1]

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ہمیں سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی اور سفارتخانے کے عملے نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر سائیرس قاضی نے سفارت خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قونصلر سیکشن سمیت سفارتخانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور فلسطین کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارت خانے میں “ویزیٹرز بک” میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سفارتخانے کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سفارت خانوں پر بہترین قونصلر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں سفارتی محاذ پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہمیں اقتصادی سفارت کاری پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme