صوبائی حکومت کی درخواست پر پاک فوج کی خدمات فراہم کی جائیں گی، این سی او سی

[ad_1]

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست پر رینجرز، پاک فوج اور ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ہفتہ، اتوار بین الاصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کو 17 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ زیادہ شرح والے شہروں میں حالات بدستور برقرار رہے تو لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے ، لاک ڈاؤن کا مقصد ایس او پیز کے اطلاق کے ذریعے وباء کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا ہے۔

دوران اجلاس ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سےبریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹر، 1196 آکسیجن سیلنڈرز فراہم کیے گئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ سائینو فارم کورونا ویکسین پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے آج پاکستان پہنچے گی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme