آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہئے، عثمان خواجہ – ہم نیوز

65

[ad_1]

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہئے۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی سرفہرست

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انگلینڈ بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ابوظہبی میں کرکٹ کھیلی ہے، اب انہیں اپنے گھر میں ہی کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے فیچور ٹور پروگرام کے تحت آسٹریلیا نے اگلے سال فروری میں پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.