سرخ لباس میں ایمن خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

[ad_1]

  پاکستان شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ ایمن خان کی دلکش تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے وہ سرخ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں جو ان کی خوبصورتی میں  مزید اضافہ کر رہا ہے۔

ایمن خان کی ان تصویروں پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

اس سے قبل  اداکارہ ایمن خان کے نئے خوبصورت فوٹو شوٹ نے انٹر نیٹ صارفین کے دل جیت لیے تھے

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کریم رنگ کی فراک زیب تن  کی ہوئی تھی۔

اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

ایمن خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی ماں بھی ہیں۔

واضح رہے ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔


Double Click 970 x 90



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme