بابر اعظم نے کوہلی کو ایک اور میدان میں پیچھے چھوڑ دیا – ہم نیوز

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے تیز ترین کرکٹر بن گئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ بابراعظم نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔

بابراعظم نے کوہلی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے 162 میچوں میں 6 ہزار مکمل کئے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بابراعظم نے 47 کی اوسط سے 1744 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 10, 2021 — 5:42 شام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme