بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

[ad_1]

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اورعالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کیرئیر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے  56 اننگز میں تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بناچکے ہیں۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme