بحرین نے پاکستان، بھارت سے آنیوالے مسافروں پرپابندی عائد کردی

[ad_1]

PIA-1

فائل فوٹو

بحرین کی سول ایوی ایشن نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کو اپنی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔

ان ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پیر 24مئی سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ معطلی بحرین کے رہائشیوں اور رہائشی ویزا رکھنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ تاہم، انہیں پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانا ہوگی اور 10 دن تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

ویکسین لگوانے اور نہ لگاوانے والے تمام مسافروں کے لیے احتیاطی 10 روزہ قرنطینہ لازمی ہوگا۔ ایسے افراد خود کو اپنے گھروں پر الگ کر سکتے ہیں یا سرکاری مراکز میں یہ دن گزار سکتے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کینیڈا، ملائیشیا، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات نے ملک میں کرونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے بعد پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔




[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme