اسلام آباد: زون تھری میں تعمیرات پر پابندی

29

[ad_1]

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے زون تھری میں تعمیرات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25 اگست بروز بدھ تعمیرات اور زمین کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب اسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ثانیہ کی ہدایت پر شہر بھر میں پہاڑ کی غیر قانونی کٹائی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ايک ٹرک اور 2 ٹرالے قبضے میں لے لیئے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانا ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جب کہ شہر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

اسٹنٹ کمشنر صدر کی جانب سے بروز بدھ مختلف علاقوں میں دکانوں اور ہوٹلوں میں صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جب کہ سرکاری احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔