بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں سے اسرائیل کا سفر کرنے کی پابندی ہٹا دی – ہم نیوز

[ad_1]

بنگلہ دیش نے اپنے شہریوں کے لیے اسرائیل کا سفر کرنے کی پابندی ختم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر اس سے پہلے لکھا ہوتا تھا کہ یہ اسرائیل کے علاوہ ساری دنیا کے لیے کار آمد ہے ۔

اسرائیل کا دورہ کرنے یا ایسی کوشش کرنے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو مقدمات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اب بنگلہ دیش کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاسپورٹ سے یہ عبارت ہٹا دی جائے گی ۔

بنگلہ دیشی شہری اسرائیل کا قانونی طور پر دورہ کر سکیں گے ۔ اسرائیل کے بنگلہ دیش کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں  اس کے باوجود یہ پابندی ہٹا دی گئی ہے ۔

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme