بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بدین کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔ – بول نیوز

[ad_1]

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بدین کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس 70 بدین کے ضمنی انتخاب میں جیالے امیدوار دادا محمد ہالیپوتو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بدین میں کامیاب انتخابی مہم چلانے پر پی پی پی امیدوار دادا محمد ہالیپوتو کو مبارک باد دی۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بدین کے ضمنی انتخاب میں پی پی پی امیدوار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدین کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ نیا سلیکٹڈ اور نام کے انقلابی بدین کے ضمنی انتخاب میں ایک پیج پر ہیں۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بدین کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے نئے سلیکٹڈ اور نام کی انقلابی قوتوں کو جواب دیں گے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme