اداکارہ مایا علی کی بولڈ تصاویر وائرل؛ سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی

9

[ad_1]

پاکستانی شوبز اداکارہ مایا علی کی بولڈ انداز میں وائرل تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ مایا علی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے چند تصاویر شیئر کرائی گئیں تھیں جو کہ ان کے حال ہی میں ہوئے بولڈ شوٹ کی تھیں۔

 

وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکارہ کو بولڈ اور ویسٹرن انداز  میں دیکھا جاسکتا ہے ، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’آنکھیں کبھی خاموش نہیں رہتیں’۔

 

دوسری تصویر میں بھی ادکارہ مایا علی کو ایک بولڈ انداز میں بارش میں بھیگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا ہے کہ ’ برسات میں برستی بوندوں کی آواز سنو‘۔

 

علاوہ ازیں ایک اور تصویر میں اداکارہ نے اپنی جیکٹ کو کھولا اور بعد میں بنائی گئی تصویر میں اس کو اتارا ہوا ہے، اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ’ یہ اس بارے نہیں کہ یہ کیسی نظر آتی، یہ اس بارے ہے کہ آپ چیزوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں’۔

تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی جارہی ہے، ایک صارف نے برا بھلا کہتے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں پر کڑی تنقید کی۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے فلم، ڈراموں میں کام کیا، اداکارہ بھی فیشن کی دنیا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں جس کا انذازہ ان کی نئی وائرل ہونے والی بولڈ تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.