– بول نیوز

[ad_1]

ہر ملک میں سحری کے حوالے سے کچھ خاص پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔  پاکستان میں بھی 3 مزیدار کھانوں کے بغیر سحری کے دسترخوان کو نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔

کھجلہ

کھجلہ گندم اور مکئی کے آٹے کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے۔

سحری میں اسے گرم دودھ میں چند چمچ چینی کے ساتھ 5 منٹ سے بھی کم وقت میں تیار کر کے کھا یا جاسکتا ہے ۔

 

کھجلہ ایک غذائیت سے بھرپورغذا ہے جو پاکستان کے دیسی گھرانوں کے سحری کے دسترخوان پر ضرور نظر آتی ہے۔

پھینی

پھینی بھی کھجلے کی مانند ہی ہے اور یہ بھی عموماً رمضان میں ہی کھائی جاتی ہے۔

پھینی سوجی سے تیار کی جانے والی غذا ہے اور اسے بھی دودھ میں شامل کر کے کھایا جاتا ہے۔

پھینی  فائبر سے بھرپور صحت بخش غذا ہے اور یہ طویل وقت تک بھوک نہیں لگنے دیتی ۔ یہ کسی بھی پراٹھے یا روٹی کے مقابلے میں سحری کے وقت  زیادہ آسانی سے تیار ہوجاتی ہے۔

دہی یا لسی

دہی پاکستانیوں کے سحری یا افطاری کے دسترخوان پر کسی نہ کسی انداز میں ضرور شامل ہوتا ہے۔

رمضان کے مہینے میں دہی کا استعمال اتنا زیادہ ہوجاتا ہے کہ دہی کی قلت سے بچنے کے لیے اکثر دکانوں پریہ مخصوص اوقات میں ہی دستیاب ہوتی ہے۔

اکثر پاکستانی دہی کے ساتھ ساتھ اس سے بنی لسی بھی لازمی طور پر سحری میں پیتے ہیں۔

دہی

 

The post وہ 3 کھانے جن کے بغیر پاکستان میں سحری کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا appeared first on .

[ad_2]

Source link

Updated: اپریل 15, 2021 — 6:50 صبح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme