پی ایس 70 میں ضمنی انتخابات، پولنگ کا آغاز ہوگیا

[ad_1]

پی ایس 70 ماتلی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس 70  میں ضمنی الیکشن کے لئے حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1  لاکھ 66 ہزار 809 ہے جبکہ کل  ایک سو تئیس پولنگ اسٹیشنز میں سے اکتالیس کو حساس اور بارہ پولینگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

حلقے میں  سیکیورٹی کے بھی مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں جس میں 1200 پولیس اہلکار جبکہ 395 رینجرز کے اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ایس 70 نشست پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی  اسمبلی بشیر احمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جس کیلئے 6 امیداوار میدان میں ہیں۔

ضمنی الیکشن  جبکہ  پیپلز پارٹی کے  حاجی محمد ڈاڈا ہالیپوٹو اور جے یو آئی کے مولانا گل حسن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme