ن لیگ پی پی پی سے استعفے لیکر صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی، شازیہ مری – بول نیوز

[ad_1]

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا  کہنا ہے کہ لگتا ہے ن لیگ پی پی پی سے استعفے لیکر صرف سندھ حکومت گرانا چاہتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم کا اجلاس پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر ایک افطار پارٹی کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ حیرت ہوئی پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد فضل الرحمان نے استعفوں کا اعلان نہیں کیا۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ آج پی ڈی ایم توڑنے پر ایک دوسرے کو واہ واہ کہنے کیلئے ن لیگ اور جے یو آئی نے اجلاس بلایا، پی ڈی ایم اجلاس کے بعد نہ کوئی اعلان ہوا نہ لائحہ عمل بتایا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے مزید کہا کہ صاف نظر آرہا ہے جب عمران خان کی حکومت ڈولتی دیکھی تو سازش کے تحت پی ڈی ایم کو توڑدیا گیا،  بلاول بھٹو کے تحریک عدم اعتماد کے فارمولے کے تحت حکومت کبھی بھی گرسکتی تھی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme