ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

[ad_1]

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور بالائی علاقوں سمیت  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤںاورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

اسکے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ، کشمیر ،وسطی وزیریں پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme