وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

[ad_1]

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 2020 میں نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا کہا تھا اور اب 2021 چل رہا ہے مگر نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملیں ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے بعد ملک کی تقریباً آدھی ورکنگ کلاس کی یا تو تنخواہوں میں کمی ہوئی یا وہ نوکریوں سے محروم ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں ایسا کوئی حکمران نہیں کہ جس نے روزگار دشمنی میں انتہا کردی ہو جبکہ بنگلہ دیش، ویتنام، گھانا اور میانمار تک میں بیروزگاری کی شرح پاکستان سے بہتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران بھی عمران خان نے عوام سے روزگار چھیناہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme