سربراہ پاک فضائیہ کا نائیجیرین آرمی چیف کے انتقال پر اظہار افسوس

[ad_1]

سربراہ پاک فضائیہ  ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نے نائیجیرین آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق  سربراہ پاک فضائیہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کو صبر عطا کرنے کی دعا کی ہے۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا ایک بہترین آرمی جنرل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا کی وفات کے بعد پیدا ہونے والے خلا کو پُر نہیں کیا جاسکتا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے نائیجیرین فوج کے لئے مرحوم لیفٹیننٹ جنرل ابراہیم عطا کی نمایاں خدمات کا اعتراف بھی کیا۔


Double Click 970 x 90

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

BFT News © 2022 Frontier Theme